بنگلادیش میں جبری گمشدگیوں کی تحقیقات کیلئے پانچ رکنی کمیشن قائم


بنگلادیش (قدرت روزنامہ)بنگلادیش میں جبری گمشدگیوں کی تحقیقات کے لیے ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج معین الاسلام چوہدری کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن بنا دیا گیا۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق کمیشن سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے دور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے لاپتا کیے گئے افراد سے متعلق تحقیقات کرے گا۔
کمیشن یکم جنوری 2010 سے 5 اگست 2024 کے درمیان لاپتا افراد سے متعلق تحقیقات کرے گا، انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق اس عرصے میں 7 سو سے زیادہ افراد جبری طور پر گمشدہ کیے گئے۔
پانچ رکنی کمیشن 45 دنوں میں اپنی رپورٹ مکمل کر کے عبوری حکومت کو پیش کرے گا۔
کمیشن بنگلا دیشی بارڈر فورس، ریپڈ ایکشن بٹالین اور دیگر نیم فوجی یونٹوں کی تحقیقات کرے گا۔
یاد رہے کہ جبری گمشدگیوں کے معاملے پر امریکا بنگلادیش کی ریپڈ ایکشن بٹالین پر پابندیاں بھی لگا چکا ہے۔

Recent Posts

کراچی کے کباب اور ربڑی نے امریکی سفیر کا دل موہ لیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…

4 mins ago

مریم نے مجھ سے پی آئی اے خریدنے کیلئے مشورہ کیا ، نواز شریف

نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…

6 mins ago

ٹیکس اہداف پر نظرثانی،ایف بی آر کی آئی ایم ایف سے ملاقات کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…

21 mins ago

علی ظفر نے سعودی عرب میں سب سے بڑا کنسرٹ کرکے تاریخ رقم کردی

ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…

30 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…

33 mins ago

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

3 hours ago