خیبرپختونخوا حکومت نے وزیراعلیٰ کے پی کو سکیورٹی نہ ملنے پر پنجاب حکومت کو خط لکھ دیا


پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا حکومت نے وزیراعلیٰ کے پی کو سکیورٹی نہ ملنے پر پنجاب حکومت کو خط لکھ دیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پرنسپل سیکرٹری عابد مجید نے علی امین گنڈاپور کو پنجاب میں سکیورٹی نہ ملنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال کو شکایتی خط ارسال کیا۔
کے پی حکومت کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا کہ ملک بھر میں وی وی آئی پیز کو سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے لیکن وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو فیصل آباد میں سکیورٹی نہیں دی گئی۔
خط میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا حکومت پنجاب اور وفاق کے وزرا اور سینیئر افسران کو بھی سکیورٹی اور پروٹوکول فراہم کرتی ہے تاہم وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو پنجاب میں کوئی سکیورٹی نہیں دی گئی۔
پرنسپل سیکرٹری کے پی نے اپنے خط میں لکھا کہ ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے دورے سے سے متعلق پیشگی آگاہ کیا گیا تھا، سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو سکیورٹی ملنی چاہیےتھی۔
خط میں مطالبہ کیا گیا کہ معاملہ وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس میں لایا جائے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو سکیورٹی نہ ملنے پر انکوائری کی جائے۔
خط میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ پنجاب پولیس کو اس بارے سخت ہدایات جاری کی جائیں۔

Recent Posts

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

7 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

33 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago