بھارتی ریاست گجرات میں شدید بارشیں: 16 افراد ہلاک


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست گجرات میں شدید بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا جب کہ مختلف واقعات میں 2 روز کے دوران 16افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گجرات میں غیر معمولی بارشیں ہو رہی ہیں جس دوران دریاؤں کی سطح میں بھی خطرناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، پانی کی سطح میں خطرناک اضافے کے بعد ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور ریسکیو آپریشن میں مدد کیلئے فوج طلب کرلی گئی ہے۔
دوسری جانب ریاستی علاقے بڑودہ، جام نگر اور موربی کے رہائشی علاقوں میں ہر طرف پانی بھرگیا ہے، متاثرہ علاقوں میں گھر اور گاڑیاں کئی فٹ پانی میں ڈوب گئےہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف واقعات میں 2 روز کے دوران 16افراد ہلاک ہوگئے اور 30 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے، بارش سے متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے جس کے باعث تعلیمی ادارے بند اور ٹرین سروس بھی متاثرہیں۔
گجرات کے سسٹم سے سندھ میں بارش
موسمیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق جس سسٹم کے تحت کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بارشیں ہو رہی ہے وہ بھارتی گجرات سے ہی آرہا ہے۔
محکمہ موسمیات نے 27 اگست سے لے کر 31 اگست تک سندھ کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ ،ہزارہ ٹاون سے 8 سالہ مغوی بچے کی جلی ہوئی لاش برآمد

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے علا قے ہزارہ ٹاؤن سے لا…

3 mins ago

خضدار، فیروز آباد کے قریب ٹریفک حادثہ، 3 مزدور زخمی

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار فیروزآباد سی پیک روڈ پر پک اپ الٹ جانے سے تین مزدور شدید…

9 mins ago

وزیراعلیٰ کا بغض اور دل کی بات زبان پر آگئی، نواب بگٹی اپنی سر زمین کی دفاع میں شہید ہوئے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے جمعہ کے روز…

19 mins ago

بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق…

25 mins ago

کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جا ں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جا ں بحق ہو گیا۔ تفصیلات…

41 mins ago

جھل مگسی، دو گروپوں میں مسلح تصادم، 2 افراد جاں بحق ، بچہ زخمی

جھل مگسی(قدرت روزنامہ)بلو چستان کے ضلع جھل مگسی میں2گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں…

46 mins ago