اگر بیٹیوں کو مغرب تک گھر آنے کا کہا جاتا ہے تو بیٹوں کیلئے بھی یہی اصول ہونا چاہیے: مریم نفیس


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہےکہ ہمارے معاشرے میں مردوں کی وجہ سے خواتین محفوظ محسوس نہیں کرتیں اور وہ مردوں کی وجہ سے باہر نہیں نکل پاتیں۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نفیس نے کہا کہ لڑکے ہمارے معاشرے میں اکیلے کیا نیم برہنہ بھی پھریں تو انہیں کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا اور نہ کہے گا۔
اداکارہ نے کہا کہ ہمارے معاشرے کی یہ سوچ ہے کہ جب کسی گھر میں بیٹے کی پیدائش ہوتی ہے تو لوگ فخریہ کہتے ہیں اوہ اللہ نے بیٹا دے دیا، بیٹے کو تو کھلی چھوٹ ہے، وہ کھلے ہوئے سانڈ کی طرح کہیں بھی گھوم سکتا ہے۔
مریم نفیس کا کہنا تھا کہ جو قوانین اور اصول بیٹیوں کے لیے ہیں وہی بیٹوں پر بھی لاگو ہونے چاہئیں، اگر بیٹی کو مغرب سے پہلے گھر بلانا ہے تو بیٹے کو بھی بلایا جائےجب کہ بیٹا مغرب پر ہی گھر سے نکلتا ہے اور دن چار بجے سو کے اٹھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا میں یہ نہیں کہہ رہی کہ لڑکیوں کو گھر سے 8 یا 9 بجے باہر نکالیں، میں کہہ رہی ہوں کہ بیٹوں کو بھی مغرب تک گھر بلائیں جس پر میزبان نے کہا ایسے تو پورا کراچی رات کو خالی ہوجائے گا، جس پر مریم نے کہا کم از کم محفوظ تو ہوجائے گا۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میرا مطلب صرف اتنا ہے کہ معاشرہ ایسا ہو جس میں نہ بیٹیوں کو مغرب تک گھر بلانا پڑے اور نہ بیٹوں کو، دونوں میں کسی قسم کا فرق نہ ہو،آپ بیٹیوں کی تو بہت اچھی تربیت کررہے ہیں کہ کھانا پکاؤ، نمازیں پڑھو لیکن بیٹوں کو کیا سکھا رہے ہیں؟

Recent Posts

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

6 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

32 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago