خیبرپختونخوا میں حکومت کی رٹ ختم ہوگئی ہے، گورنر خیبرپختونخوا

لاہور(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی رٹ ختم ہوگئی ہے۔

اقبال اکادمی پاکستان لاہور کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کنڈی نے کہا کہ ہم پڑوسی نہیں بدل سکتے مگر حالات ٹھیک کرسکتے ہیں، وفاق حکومت کو خیبرپختونخوا کے حالات پر کل جماعتی کانفرنس اے پی سی بلانا ہوگی، 9 مئی ملک دشمنی کا واقعہ ہے جس پر کمپرومائز نہیں ہونا چاہیے، مگر یہ ایک سال جیل کاٹنے کے بعد مگرمچھ کے آنسو رو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اس وقت اچھے حالات نہیں، صوبہ میں دہشت گردی اور انتہا پسندی سے گزر رہا ہے، فوج اور پولیس پر حملے ہورہے ہیں، گورنمنٹ کی رٹ خیبرپختونخوا میں ختم ہوگئی ہے، 2013 میں پرامن صوبہ پی ٹی آئی کے حوالے کیا، ان لوگوں نے اے پی سی کے بچوں کے قاتلوں کو واپس بسایا۔

فیصل کنڈی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا ایک مقصد لوٹ مار کس طرح کرنی ہے، ان کے اپنے وزرا کرپشن کی داستانیں بیان کر رہے ہیں، وزیراعلی صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے ڈر رہے ہیں۔

Recent Posts

چیک پوسٹیں ختم اور جرگہ سسٹم بحال کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ صوبے میں چیک…

5 mins ago

آریز احمد اور اداکارہ حبابخاری نے حاملہ ہونے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی حبا بخاری اور آریز احمد نے سوشل…

22 mins ago

ہماری جلسہ لاہور کی بھرپور تیاری ہے،میں سیاسی دباؤ نہیں لیتا،علی امین گنڈاپور

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ ہماری جلسہ لاہور کی بھرپور…

29 mins ago

مخصوص نشستوں کا معاملہ لٹکا ہوا ہے، اس پر بھی جلد فیصلہ آئے گا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں…

32 mins ago

بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، ایک اور آئی پی پی نے بجلی سستی کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ایک اورانڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسر بجلی کے پیداواری نرخوں میں کمی پرتیار ہوگیا…

44 mins ago

انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم نہ کریں تو پی ٹی آئی کا تنظیمی ڈھانچہ نہیں رہے گا، الیکشن کمیشن حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن حکام نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن…

57 mins ago