بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے پہلی مرتبہ شادی نہ کرنے کی اصل وجہ بتا دی

ممبئی (قدرت روزنامہ) ماضی کی معروف بالی ووڈ اداکارہ اور سابقہ ملکہ حسن سشمیتا سین نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی نہیں چاہتی کہ وہ شادی کریں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سشمیتا سین نے حال ہی میں ریا چکرورتی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی بیٹیوں، نجی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق گفتگو کی۔ ریا چکرورتی نے سشمیتا سین سے پوچھا کہ آپ کی بیٹیاں آپ کی شادی کے بارے میں کیا سوچتی ہیں؟

جس پر اداکارہ نے کہا کہ میں اگر اپنی بڑی بیٹی کی بات کروں تو وہ میری شادی کے حق میں نہیں۔

سشمیتا سین نے کہا کہ میں جب بھی اپنی بڑی بیٹی سے پوچھتی کہ کیا مجھے اس لڑکے سے شادی کرنی چاہیے؟ تو وہ جواب میں کہتی ہے کہ نہیں، آپ کو شادی کرنے کی کیا ضرورت ہے۔

اداکارہ نے اُن کی شادی سے متعلق اپنی چھوٹی بیٹی کی رائے کے بارے میں بتایا کہ میری چھوٹی بیٹی کہتی ہے کہ آپ نے ہمیشہ اپنی زندگی اپنے اصولوں پر گزاری ہے، لہٰذا اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کسی مرد کے ساتھ زندگی گزار سکتی ہیں تو آپ شادی کرلیں۔

اُنہوں نے تنہا دو بیٹیوں کی پرورش کرنے کے بارے میں کہا کہ ہر بچے کی زندگی میں باپ کا اہم کردار ہوتا ہے لیکن میری بیٹیوں کو کبھی بھی باپ کی کمی محسوس نہیں ہوئی کیونکہ اُن کا باپ کبھی تھا ہی نہیں۔

سشمیتا سین نے مزید کہا کہ میری بیٹیوں نے اپنی زندگی میں مجھے ہی والدہ اور والد کے روپ میں دیکھا ہے، اسی لیے اُنہیں کبھی باپ کی ضرورت نہیں پڑی۔

واضح رہے کہ سشمیتا سین نے سال 2000 ء میں بڑی بیٹی رینی اور سال 2010 ء میں اپنی دوسری بیٹی علیسہ کو گود لیا تھا۔

اداکارہ سشمیتا سین نے سال 1994 میں ‘مس انڈیا’ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جس کے بعد اسی سال وہ امریکا میں سجے مقابلہ حسن میں ‘حسینہ عالم’ یعنی مس یونیورس کا تاج بھی اپنے سر پر سجانے میں کامیاب ہوئی تھیں۔

سشمیتا سین نے 1975 میں بھارتی ایئرفورس کے ونگ کمانڈر کے گھر جنم لیا تھا اور 18 سال کی عمر میں مس انڈیا قرار پائیں۔

Recent Posts

آرمی چیف اور ججز کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہونی چاہیے، حافظ نعیم

لاہور (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف…

2 mins ago

چیک پوسٹیں ختم اور جرگہ سسٹم بحال کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ صوبے میں چیک…

10 mins ago

آریز احمد اور اداکارہ حبابخاری نے حاملہ ہونے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی حبا بخاری اور آریز احمد نے سوشل…

27 mins ago

ہماری جلسہ لاہور کی بھرپور تیاری ہے،میں سیاسی دباؤ نہیں لیتا،علی امین گنڈاپور

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ ہماری جلسہ لاہور کی بھرپور…

33 mins ago

مخصوص نشستوں کا معاملہ لٹکا ہوا ہے، اس پر بھی جلد فیصلہ آئے گا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں…

36 mins ago

بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، ایک اور آئی پی پی نے بجلی سستی کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ایک اورانڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسر بجلی کے پیداواری نرخوں میں کمی پرتیار ہوگیا…

49 mins ago