404 Error

پی آئی اے کا دوران پرواز موبائل پر فوٹو اور ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی ایئر لائن (پی آئی اے )نے دوران پرواز موبائل پر فوٹو اور ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے .


نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق قومی ائیر لائن کی جانب سے پابندی کے فیصلے پرعملدرآمد کیلئے ابتدائی آغاز بھی کردیا گیا ہے، پرواز کے دوران دیگر مسافروں، کسی واقعہ اور کوئی ایسی ویڈیو یا تصاویر جو ہراسانی اور غیر اخلاقی حدود کے زمرے میں آتی ہو اس عمل کو کیمرے میں محفوظ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے گی .

پی آئی اے کے ذرائع کے مطابق بین الاقوامی پروازوں کی خاص طور پر ٹیک آف اور لینڈنگ جیسے مراحل کی فوٹوگرافی پر سخت پابندی عائد ہوگی . یہ پابندی مسافروں کے تحفظ اور غیر مجاز ویڈیوز، فوٹوگرافی اور کسی بھی ہنگامی واقعہ کو روکنے کے لیے عائد کی جارہی ہے، پرواز کے دوران بھی فوٹو گرافی اور ویڈیوز بنانے پر پابندی کے اعلان کئے جائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں