پی آئی اے کا دوران پرواز موبائل پر فوٹو اور ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی ایئر لائن (پی آئی اے )نے دوران پرواز موبائل پر فوٹو اور ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق قومی ائیر لائن کی جانب سے پابندی کے فیصلے پرعملدرآمد کیلئے ابتدائی آغاز بھی کردیا گیا ہے، پرواز کے دوران دیگر مسافروں، کسی واقعہ اور کوئی ایسی ویڈیو یا تصاویر جو ہراسانی اور غیر اخلاقی حدود کے زمرے میں آتی ہو اس عمل کو کیمرے میں محفوظ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے گی۔

پی آئی اے کے ذرائع کے مطابق بین الاقوامی پروازوں کی خاص طور پر ٹیک آف اور لینڈنگ جیسے مراحل کی فوٹوگرافی پر سخت پابندی عائد ہوگی۔یہ پابندی مسافروں کے تحفظ اور غیر مجاز ویڈیوز، فوٹوگرافی اور کسی بھی ہنگامی واقعہ کو روکنے کے لیے عائد کی جارہی ہے، پرواز کے دوران بھی فوٹو گرافی اور ویڈیوز بنانے پر پابندی کے اعلان کئے جائیں گے۔

Recent Posts

ایک اور آئی پی پی بجلی کی قیمت میں کمی پر تیار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ایک اورانڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسر بجلی کے پیداواری نرخوں میں کمی پرتیار ہوگیا۔…

2 mins ago

کراچی سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب فائرنگ سے حلیم عادل شیخ کا ڈرائیور جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی میں سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے…

4 mins ago

آرمی چیف اور ججز کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہونی چاہیے، حافظ نعیم

لاہور (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف…

11 mins ago

چیک پوسٹیں ختم اور جرگہ سسٹم بحال کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ صوبے میں چیک…

18 mins ago

آریز احمد اور اداکارہ حبابخاری نے حاملہ ہونے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی حبا بخاری اور آریز احمد نے سوشل…

35 mins ago

ہماری جلسہ لاہور کی بھرپور تیاری ہے،میں سیاسی دباؤ نہیں لیتا،علی امین گنڈاپور

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ ہماری جلسہ لاہور کی بھرپور…

41 mins ago