آئی پی ایل ٹیم نے روہت شرما کو کتنے کروڑ کی آفر کروا دی ؟ حیران کن دعویٰ

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم لکھنو سپر جائنٹس نے بھارتی ٹیم کے کپتان اور جارح مزاج اوپنر روہت شرما کو 50 کروڑ بھارتی روپے کی کھلی پیشکش کر ڈالی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل 2025 کے آکشن بہت بڑے ہوں گے اور عام طور پر جب آئی پی ایل میں میگا آکشن ہوتی ہے تو پوری ٹیم ہی تبدیل ہو جاتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بار بھی آکشن کے لیے سب کی نظریں ممبئی انڈینز پر ہیں جس میں بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فاتح کپتان روہت شرما، اسٹار آل راؤنڈر ہادرک پانڈیا اور فاسٹ جسپریت بھمرا شامل ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ کیا ممبئی انڈینز اپنے تمام سپر سٹار کھلاڑیوں کو دوبارہ رکھنے میں کامیاب ہوتی یا نہیں۔

اس تمام تر صورتحال میں یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ لکھنو سپر جائنٹس کے مالک سنجیو گوئنکا نے روہت شرما کو اپنی ٹیم کے لیے کھیلنے کے عوض 50 کروڑ بھارتی روپے کی پیشکش کی ہے۔

بھارتی چینل سپورٹس تک کے صحافی کی جانب سے جب ان زیر گردش افواہوں سے متعلق لکھنو سپر جائنٹس کے مالک سے پوچھا گیا تو انہوں نے سیدھا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ اچھا کھلاڑی ان کے پاس ہو، ان کی ٹیم کا کپتان بہترین ہو، یہ خواہش پر نہیں ہوتا بلکہ آپ کو دستیابی دیکھ کر کھلاڑیوں کو حاصل کرنا ہوتا ہے۔

سنجیو گوئنکا کا اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہنا تھا میں اس کھلاڑی کو کیسے استعمال کرتا ہوں یہ زیادہ اہم ہوتا ہے، میں کسی بھی کھلاڑی کی خواہش کا اظہار کر سکتا ہوں لیکن یہ ہر فرنچائز کے لیے ہے اور آپ ہر کھلاڑی کو حاصل نہیں کر سکتے۔

Recent Posts

آرمی چیف اور ججز کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہونی چاہیے، حافظ نعیم

لاہور (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف…

3 mins ago

چیک پوسٹیں ختم اور جرگہ سسٹم بحال کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ صوبے میں چیک…

11 mins ago

آریز احمد اور اداکارہ حبابخاری نے حاملہ ہونے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی حبا بخاری اور آریز احمد نے سوشل…

28 mins ago

ہماری جلسہ لاہور کی بھرپور تیاری ہے،میں سیاسی دباؤ نہیں لیتا،علی امین گنڈاپور

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ ہماری جلسہ لاہور کی بھرپور…

34 mins ago

مخصوص نشستوں کا معاملہ لٹکا ہوا ہے، اس پر بھی جلد فیصلہ آئے گا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں…

37 mins ago

بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، ایک اور آئی پی پی نے بجلی سستی کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ایک اورانڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسر بجلی کے پیداواری نرخوں میں کمی پرتیار ہوگیا…

50 mins ago