حکومت کا تعلیمی اداروں کی فیس پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی فیس پر 5 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جس کے بعد ہر تعلیمی ادارہ ٹیکس کی کٹوتی کرنے کا پابند ہو گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سالانہ 2 لاکھ روپے سے زائد فیس پر ایڈوانس ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ یہ کٹوتی نان ایکٹو ٹیکس پیئرز سے کی جائے گی۔دستاویز کے مطابق فیس کا 5 فیصد تعلیمی اداروں کا اسٹاف بطور ایڈوانس ٹیکس طلب کرے گا۔ فیس میں ٹیوشن فیس اور ادارے کے دیگر چارجز شامل ہوں گے۔وظیفہ پر پڑھنے والوں کی فیس سے

کٹوتی نہیں ہو گی۔ جب کہ نان ریذیڈنٹ سے ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔ نان ریذیڈنٹ افراد کی تصدیق پاسپورٹ کی مدد سے کی جائے گی۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی پرائیویٹ سکولوں کو قابو میں رکھنے کا فیصلہ کرلیا ، پنجاب پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا بل منظوری کیلئے کابینہ کو ارسال، بل میں فیسوں میں اضافے کو کنٹرول اور اساتذہ کی جاب سکیورٹی کی شق بھی شامل کی گئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت پرائیویٹ سکولوں کو قابو میں لانے کی تیاریاں مکمل کرچکی ہے۔ صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس نے بھی کہا تھا کہ وہ اب پرائیویٹ سکولوں کیلئے پنجاب پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام عمل میں لا رہے ہیں۔ اتھارتی کے قیام سے قبل محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے محکمہ قانون کیساتھ ملکر بل تیار کیا ہے۔ جسے اب کابینہ کو منظوری کیلئے ارسال کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بل میں براہ راست ریگولیٹری اتھارٹی نجی سکولوں کو کنٹرول کرے گی۔ پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے فیسوں میں اضافے کو بھی منظم طریقے سے کنٹرول کیا جائے گا۔ جبکہ اتھارٹی پرائیویٹ سکولوں میں والدین سے فیس کیعلاوہ اضافی چارجز کو بھی کنٹرول کرے گی۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ بل میں اتھارٹی کو پرائیویٹ سکولوں کیخلاف کارروائی کا مکمل اختیار ہوگا۔اتھارٹی خلاف ورزی پر پرائیویٹ سکول کیخلاف قانونی کارروائی کرسکے گی۔ پرائیویٹ سکولوں میں اساتذہ کے تحفظ کیلئے بھی بل میں شق شامل ہے۔

Recent Posts

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

7 mins ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

27 mins ago

چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص…

38 mins ago

علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

44 mins ago

معاہدے پر عدم عملدرآمد: جماعت اسلامی نے ملک گیر دھرنوں کی کال دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے راولپنڈی معاہدہ پر عمل درآمد نہ کرنے کیخلاف…

53 mins ago

پولیس ریاست مخالف پروپیگنڈا مہم چلانے والے سوشل میڈیا نیٹ ورک تک پہنچنے میں کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکومت اور ریاستی اداروں…

1 hour ago