مریم نواز کے خلاف شمیم شوگر مل کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت ٗ نیب کے ہاتھ بڑے ثبوت لگ گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی احتساب بیورو(نیب)نے شمیم شوگر مل کی خریداری کے بعد فروخت کی دستاویزات حاصل کرلیں جس کے مطابق مریم نواز، یوسف عباس،عبدالعزیزشمیم شوگر کے شیئرز ہولڈرز تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ مریم نواز، یوسف عباس،عبدالعزیزشمیم شوگر مل کے شیئرز ہولڈرز تھے، شمیم شوگرمل1ارب65 کروڑ روپے میں فروخت کی گئی۔حاصل کردہ دستاویزات میں شوگر مل خریدنے کیلئے 88 کروڑ کا بینک قرض اور 36کروڑ80لاکھ اسپانسر قرض ظاہر کیا گیا ہے۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگرمل کی خریداری اورفروخت سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، شمیم شوگرمل کی خریداری کی رقم کہاں سے

آئی، فروخت کیوں کی گئی؟۔ذرائع نے کہا کہ شمیم شوگر کیلئے قرض سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں کہ بڑا قرض کیسے حاصل کیاگیااوربطورضمانت کیا رکھوایا گیا؟ جبکہ اسپانسر قرض کیسے حاصل کیا گیا اس کی تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کس مشکل میں پھنس گئے اور کارکنوں کو کیا پیغام دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے راولپنڈی احتجاج میں بروقت نہ…

4 mins ago

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

14 mins ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

25 mins ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

45 mins ago

چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص…

56 mins ago

علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

1 hour ago