مچ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے مچ میں سیلابی ریلا گیس کی پائپ لائن کو بہا لے گیا جس کے بعد کوئٹہ سمیت کئی علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی .
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان سوئی سدرن گیس کا کہنا ہے کہ مچ میں 18 انچ گیس پائپ لائن سیلاب سے متاثر ہوئی، گیس پائپ لائن متاثر ہونے سے کوئٹہ، مستونگ، قلات، پشین اور زیارت سمیت مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے .
ترجمان نے مزید بتایا کہ سکیورٹی کلیئرنس کے بعد متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کیا جائے گا .
. .