اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے پی ڈبلیو ڈی کی فوری بندش اور ایم ایل ون کے پہلے فیز پر عمل درآمد کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس آج منعقد ہوا جس میں دو نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا اور ان کی منظوری دی گئی۔
ایجنڈا میں شامل اول نکتہ رولز آف بزنس 1973ء میں ترمیم کے ذریعے پی ڈبلیو ڈی کی بندش کے حوالے سے تھا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ڈبلیو ڈی کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا جس کی کابینہ نے منظوری دے دی۔ کابینہ کی منظوری سے پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ فوری طور پر غیر فعال ہو جائے گا۔
اسی طرح کابینہ نے ایم ایل ون کے پہلے فیز پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے، کابینہ چین پاکستان ریلوے کے درمیان فنانسنگ معاہدے کی منظوری دے دی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…