اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سابق سیکیورٹی انچارج عمر سلطان کی بازیابی کے لیے ایس پی صدر کو اگلے ہفتے تک کا وقت دے دیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے عمر سلطان کی بازیابی کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ ایس پی صدر معاملے کو خود دیکھیں اور انویسٹیگیشن کرکے عدالت کو آگاہ کریں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج ہے یا نہیں ہے، غلط بیانی نہ کریں، ایس پی صاحب آپ بتائیں۔
ایس پی خان زیب خان نے بتایا کہ جی سی سی ٹی وی فوٹیج ہے، ہم اسے دیکھ رہے ہیں اور تحقیقات چل رہی ہیں۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ آپ اس معاملے کو خود دیکھیں اور نئی رپورٹ دیں۔
چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش پولیس نے کرنی ہے میں نے نہیں کرنی، آپ کے پاس کیس سے متعلق کچھ ہے تو وہ پولیس کو فراہم کریں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایس پی صدر خان زیب انویسٹیگیشن کریں گے، آپس میں کوآرڈینیشن کرلیں جو چیز سامنے آئے ایس پی کو بتائیں۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اس کیس کو پیر کے لیے رکھیں، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیےکہ پیر سے متعلق ججز روسٹر جاری ہوگا اس کے مطابق دیکھیں گے۔ عامر سلطان کی بازیابی کی درخواست پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔
لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبہ کو وظائف دینے کے لئے 130 ارب روپے…
لاہور(قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں کمی کے باعث پنجاب بھر کی طرح لاہور اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شوگر ملز اور شوگر ڈیلرز کے خلاف ایف…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیوٹا پاکستان نے نئے سال کی آمدکے موقع پر صارفین کو خوشخبری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہونڈا سٹی پاکستانی آٹو مارکیٹ میں ایک مضبوط مقام رکھتی ہے کیونکہ…