پولیس کا چھاپہ، احسن شاہ کی اہلیہ گھر سے زیورات اور نقدی لے کر فرار


لاہور(قدرت روزنامہ) امیر بالاج ٹیپو قتل کے مبینہ ملزم احسن شاہ کی اہلیہ گھر سے زیورات اور لاکھوں روپے نقدی لے کر فرار ہوگئی، لڑکی کے والد بھی اہل خانہ سمیت غائب ہیں۔
امیر بالاج ٹیپو قتل کے مبینہ ملزم احسن شاہ کی پولیس مقابلے میں ہلاکت سے قبل مبینہ آڈیو سامنے آنے کے معاملے میں احسن شاہ کی اہلیہ عریشہ شاہ کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپہ مارا تاہم وہ گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لے کر فرار ہو گئی۔
احسن شاہ کی والدہ نے اس حوالے سے تھانہ راوی روڈ میں عریشہ کے خلاف چوری کے مقدمے کی درخواست بھی دے دی۔ والدہ احسن نے الزام عائد کیا کہ عرشہ گھر سے زیورات اور پیسے چوری کرکے فرار ہوگئی۔
پولیس کے مطابق عریشہ جنازے کے فوری بعد گھر سے غائب ہوگئی تھی، عریشہ کے والد کے گھر پر بھی تالے لگا ہوا ہے اور وہ پوری فیملی غائب ہے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل احسن شاہ کی ایک آڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنی اہلیہ سے بات کرتے ہوئے پولیس افسر کے قتل کا ارادہ ظاہر کررہا تھا، پولیس کے مطابق احسن نے جیل میں بیٹھ کر شوٹر بھی ہائر کرلیا تھا۔

Recent Posts

لاہور جلسہ: 21 ستمبر کو روکا گیا تو جیلیں بھر دیں گے، عمران خان کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ 21…

6 mins ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی اس بات پر تعجب ہوتا ہے کہ فوج کا سیاست سے تعلق نہیں، عارف علوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈی جی…

13 mins ago

کوئی مثال نہیں ملتی کہ دنیا میں کہیں کبھی آئینی ترمیم بل خفیہ رکھے جاتے ہوں، حامد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر وکیل حامد خان…

21 mins ago

نومولود بچی کو شاپر میں بند کر کے سڑک کنارے چھوڑ دیا گیا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کو لاوارث چھوڑنے کے رجحان میں اضافہ ہوگیا۔…

28 mins ago

اگلے 20 سال میں بلوچستان ملک کا خوشحال ترین صوبہ ہوگا، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے…

41 mins ago

اننت امبانی کی شادی میں بالی ووڈ اداکاروں کو کتنے پیسے ملے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حال ہی میں اننت امبانی کی شادی کے چرچے دنیا بھر میں…

49 mins ago