پنجاب میں گرفتاری کا خدشہ، صنم جاوید نے پشاور ہائیکورٹ سے راہداری ضمانت منظور کرالی


پشاور(قدرت روزنامہ) پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کی 10 روزہ راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں پنجاب کی عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی راہداری ضمانت درخواستوں پر ہائی کورٹ کے جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے سماعت کی۔
عدالت نے صنم جاوید کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 10 روز کی راہداری ضمانت دیدی۔ عدالت نے صنم جاوید کو پنجاب میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیا۔ صنم جاوید کے وکیل علی زمان ایڈوکیٹ نے کہا کہ میری موکلہ کے خلاف ایک ایف آئی آر لاہور اور ایک میانوالی میں درج ہے۔
جسٹس خورشید اقبال نے وکیل سے استفسار کیا کہ صنم جاوید کی رہائش لاہور میں ہے تو یہ پشاور میں کیا کررہی ہیں؟ کیا انہیں معلوم ہوا تھا کہ ان کے خلاف مقدمات درج ہوئے ہیں؟ٓ اس پر علی زمان ایڈووکیٹ نے جواب دیا کہ یہ ان کی پہلی درخواست ہے اس سے پہلے کہیں پر راہداری ضمانت درخواست نہیں دی۔
صنم جاوید کے وکیل نے موقف دیا کہ موکلہ کو عدالت کے اندر جانے نہیں دیا جارہا اس وجہ سے راہداری ضمانت درخواست یہاں دائر کی، عدالت نے کہا کہ 10 دن کی راہداری ضمانت دیتے ہیں یہ وہاں پیش ہوجائیں۔
عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 10 دن میں درخواست گزار وہاں متعلقہ عدالت میں پیش ہوجائیں۔

Recent Posts

کیا عام پاکستانی کو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی رسائی کے لیے وی پی این رجسٹریشن کروانی ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…

1 min ago

بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…

8 mins ago

اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…

13 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…

21 mins ago

پنجاب میں اسموگ کا سب سے بڑا ذمے دار کون، سرکاری رپورٹ میں سابقہ مفروضے غلط قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…

28 mins ago

ڈسکہ، بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور نند نے اعتراف جرم کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…

37 mins ago