گھریلو صارفین کی طرح صنعتوں کیلیے بھی بجلی بلوں میں ریلیف چاہتی ہوں، مریم نواز


لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کی طرح صنعتوں کے لیے بھی بجلی کے بلوں میں ریلیف چاہتی ہوں۔
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز سے انٹر پرنیورز آرگنائزیشن کے وفد نے ملاقات کی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ حالات کو رات بھر میں بدلا نہیں جا سکتا تاہم بدلنے کا عزم اور حوصلہ موجود ہے۔ گھریلو صارفین کی طرح صنعتوں کو بھی بجلی کے بل میں ریلیف دینا چاہتی ہوں۔ پنجاب کو بزنس فرینڈلی صوبہ بنانا چاہتے ہیں۔ وزارت اعلیٰ کا عہدہ چلینجنگ ہے 14 کروڑ لوگوں کی ذمہ داری کے احساس سے رات کو نیند نہیں آتی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ کو رئیل اسٹیٹ بنانا افسوسناک ہے۔ ترقی پسند صنعتکاروں کے ساتھ مل کر پنجاب میں صنعتی انقلاب لائیں گے۔سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر انڈسٹری کے لیے این او سی دیا۔ اسپشل اکنامک زونز پر چارجز لینے کا کیا جواز ہے۔ پلاٹ لیں اور 3 ماہ کے اندر تعمیر شروع کردیں۔ایکسپورٹ ہماری معیشت کی لائف لائن ہے مقامی سطح پر برآمدات بڑھانے کے لیے تمام سہولتیں دیں گے۔

Recent Posts

پاکستان اور ایران کا سرحدی امور سمیت دہشتگردی کے چیلنجز سے مل کر نمٹنے پر اتفاق

مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس…

1 min ago

ماہرہ خان کو شاہ رُخ کی کونسی بات نے بےحد متاثر کیا؟

ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…

13 mins ago

دوسرا ون ڈے، نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک کو آرام دیئے جانے کا امکان

میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…

16 mins ago

عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، خواجہ آصف

پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…

25 mins ago

بی این پی مینگل کے رہنماوں اختر لانگو، شفیع محمد کی ضمانت منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…

38 mins ago

قومی اسمبلی؛ حامد رضا انسانی حقوق، عامر ڈوگر مذہبی امور کے چیئرمین منتخب

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…

44 mins ago