مسلسل بارشوں کے باعث بلوچستان کے 10 اضلاع آفت زدہ قرار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم اے بلوچستان نے رواں مون سون کے دوران صوبے کے 10 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا . ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق رواں مون سون کے دوران صوبے کے آفت زدہ قرار دیے گئے اضلاع میں قلات،کچھی، زیارت، جعفرآباد، صحبت پور،اوستہ محمد، لسبیلہ،آواران،لورالائی اور چاغی شامل ہیں .

اعلامیہ کےمطابق صوبائی حکومت موجودہ ہنگامی صورتحال خود سے نمٹنےکی پوزیشن میں ہے . تاہم پی ڈی ایم اے نے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے ہیومینییٹرین پارٹنرز سے رابطے میں رہنے کی درخواست کی ہے .

دوسری جانب بولان کے علاقوں ڈھاڈر، مچ، بھاگ، سنی، کھٹن،بالا ناڑی میں موسلادھار بارشیں جاری ہیں . ریلے سے مچ میں ہیرک اور این65شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی .

. .

متعلقہ خبریں