404 Error

وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبہ بھر میں ضلعی امن کمیٹیوں کی ازسرنو تشکیل کی منظوری دیدی

لاہور ( قدرت روزنامہ )پنجاب بھر میں امن و امان کے قیام اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت کا احسن اقدام سامنے آیا ہے . تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر میں ضلعی امن کمیٹیوں کی ازسرنو تشکیل کی منظوری دے دی ہے .

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب بھر میں ضلعی امن کمیٹیوں کی ازسرنو تشکیل کیلئے تمام مسالک سے نمائندگی لی جائے گی . ترجمان نے بتایا کہ اس سے قبل ضلعی امن کمیٹیاں 2018 میں تشکیل دی گئی تھیں . انہوں نے بتایا کہ سابقہ ضلعی امن کمیٹیوں کے اکثر عہدیداران انتقال کر گئے ہیں یا انتہائی ضعیف اور غیر مؤثر ہو گئے ہیں . محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو نئی امن کمیٹیوں کے نوٹیفیکیشن کیلئے مراسلہ لکھ دیا ہے . امن کمیٹیوں کی تشکیل کیلئے تمام ممبران کی متعلقہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی سے کلیئرنس لی جائے گی .

یاد رہے کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں تمام ضلعی امن کمیٹیوں میں ارکان اسمبلی، میئر، چیئرمین میونسپل کمیٹی، ڈی پی او، سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کے عہدیداران اور تمام مسالک کے نمائندگان شامل ہوتے ہیں . ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ نئی امن کمیٹیوں کے نوٹیفیکیشن2 ہفتوں میں جاری کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں . انہوں نے بتایا کہ ازسرنو تشکیل سے ضلعی امن کمیٹیاں بین المذاہب و مسالک ہم آہنگی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے مؤثر کردار ادا کر سکیں گی .

. .

متعلقہ خبریں