وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبہ بھر میں ضلعی امن کمیٹیوں کی ازسرنو تشکیل کی منظوری دیدی

لاہور ( قدرت روزنامہ )پنجاب بھر میں امن و امان کے قیام اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت کا احسن اقدام سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر میں ضلعی امن کمیٹیوں کی ازسرنو تشکیل کی منظوری دے دی ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب بھر میں ضلعی امن کمیٹیوں کی ازسرنو تشکیل کیلئے تمام مسالک سے نمائندگی لی جائے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ اس سے قبل ضلعی امن کمیٹیاں 2018 میں تشکیل دی گئی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ سابقہ ضلعی امن کمیٹیوں کے اکثر عہدیداران انتقال کر گئے ہیں یا انتہائی ضعیف اور غیر مؤثر ہو گئے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو نئی امن کمیٹیوں کے نوٹیفیکیشن کیلئے مراسلہ لکھ دیا ہے۔ امن کمیٹیوں کی تشکیل کیلئے تمام ممبران کی متعلقہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی سے کلیئرنس لی جائے گی۔

یاد رہے کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں تمام ضلعی امن کمیٹیوں میں ارکان اسمبلی، میئر، چیئرمین میونسپل کمیٹی، ڈی پی او، سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کے عہدیداران اور تمام مسالک کے نمائندگان شامل ہوتے ہیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ نئی امن کمیٹیوں کے نوٹیفیکیشن2 ہفتوں میں جاری کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ازسرنو تشکیل سے ضلعی امن کمیٹیاں بین المذاہب و مسالک ہم آہنگی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے مؤثر کردار ادا کر سکیں گی۔

Recent Posts

عدلیہ میں ترامیم پر یہ سمجھتے ہیں ہم چپ کرکے بیٹھ جائیں گے تو انکی بھول ہے، عمران خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ عدلیہ میں…

2 hours ago

حکومت کا ڈاکٹر عافیہ کی ہمدردی کی بنیاد پر رہائی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے امریکا میں قید پاکستانی شہری ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی…

2 hours ago

عمران خان کو آرمی چیف سے متعلق کل کے بیان پر نتائج بھگتنا ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کل عمران خان…

2 hours ago

مخصوص نشستوں کے کیسز میں فیصلے پر عمل نہ ہوا تو سنگین نتائج برآمد ہونگے، سپریم کورٹ کی الیکشن کمیشن کو تنبیہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں عمل درآمد نہ ہونے…

3 hours ago

قومی اسمبلی اجلاس جاری، ن لیگ اور پی ٹی آئی کی عمران خان کے بیان پر شدید تنقید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں بانی پی ٹی آئی…

3 hours ago

22 لاکھ کے جاگرز پہن کر ریپر بادشاہ کہاں جائیں گے؟ بتا دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے مقبول سنگر اور ریپر بادشاہ نے انکشاف کیا ہے کہ…

3 hours ago