لاہور (قدرت روزنامہ ) چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے نوجوانوں کی فلاح کیلیے صنعتکاروں سے خصوصی اپیل کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے ارفع کریم فیلوشپ پروگرام کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور نوجوانوں کو ٹیکنالوجی اور جدت کے ذریعے بااختیار بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ارفع کریم رندھاوا کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے والدین اور ارفع کریم فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ فیلوشپ پروگرام میں پاکستان بھر سے 50 سے زائد ٹرینرز نے شرکت کی، جسے حنا پرویز بٹ نے پاکستان کے مستقبل کی ترقی کے لیے اہم قرار دیا۔
حنا پرویز بٹ نے نوجوانوں کو موقعوں سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی اور صنعت کے رہنماؤں اور فلاحی اداروں سے اس قسم کے منصوبوں کی حمایت کی اپیل کی۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ عدلیہ میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے امریکا میں قید پاکستانی شہری ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کل عمران خان…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں عمل درآمد نہ ہونے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں بانی پی ٹی آئی…
ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے مقبول سنگر اور ریپر بادشاہ نے انکشاف کیا ہے کہ…