404 Error

پاکستان تحریک انصاف نے جلسے کی تاریخ تبدیل کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے عید میلاد النبیﷺ کے باعث لاہور میں جلسے کی تاریخ تبدیل کردی .

تفصیلات کے مطابق جلسے کی تاریخ تبدیل کرنے کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ لاہور میں ہونے والے جلسے کی تاریخ عیدمیلاد النبیﷺ کے باعث تبدیل کر دی گئی ہے ، جلسہ اب 22 ستمبر کو کیا جائے گا .

اسلام آباد سمیت صوبائی دارالحکومت میں ربیع الاول کےحوالے سے پروگرامز ہوں گے . اعلامیہ میں جیل انتظامیہ کی جانب بانی چیئرمین کےساتھ رویئےپرتحفظات کا اظہارکیاگیا جبکہ آکسفورڈ یونیورسٹی کےچانسلر کیلئے بطور امیدوار بانی چیئرمین کےفیصلے کوسراہاگیا . اعلامیہ کے مطابق 8 ستمبر کو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ ہوگا، کمیٹیوں کو ذمہ دارایاں سونپ دی گیئں ہیں، قومی اسمبلی میں آئین سے متصادم بل کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا گیا،کوئی بھی بل جس سےعدلیہ کی آزادی متاثرہوگی،عدالت میں چیلنج کیاجائےگا .

. .

متعلقہ خبریں