بلوچستان، شدید بارشو ں سے تباہی،گیس پائپ لائن کو نقصان، کوئٹہ سمیت متعددشہروں کو سپلائی معطل، 10 اضلاع آفت زدہ قرار


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کے پیش نظر صوبے کے 10 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں جن 10 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے، ان میں قلات، زیارت، صحبت پور، لسبیلہ، آواران، کچھی، جعفر آباد، اوستہ محمد، لورالائی اور چاغی شامل ہیں۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان حکومت مذکورہ آفت زدہ اضلاع میں ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ان اضلاع میں انسانی امداد کے لیے تاحال کسی سے مدد کی درخواست نہیں کی ہے تاہم سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے بعض پارٹنرز نے تعاون کی پیشکش کی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں اضلاع میں موسم ابر آلود ہے جبکہ جھل مگسی، پنجگور میں موسلادھار بارش بولان اور جھل مگسی میں نشیبی علاقے زیر اب آگئے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں سے یکم جولائی سے اب تک 13 بچوں سمیت 29 افراد جاں بحق ہوئے، بارشوں کے دوران 11 بچوں سمیت 14 افراد زخمی ہوئے۔بارشوں سے866گھر مکمل منہدم اور 13 ہزار 808 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ بارشوں سےایک لاکھ 9 ہزار 602 افراد متاثرہوئے طوفانی بارشوں سے 58ہزار 789 ایکڑ پرفصلیں تباہ اور 41 کلو میٹر سڑکیں متاثر اور ہوئیں اور 4 ہیلتھ کیئریونٹس کو بھی نقصان پہنچا۔بارشوں کےدوران 346 مویشی ہلاک ہوئے بارشوں سے7 پلوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ بولان میں تباہ ہونے والی گیس لائن کی مرمت کا کام پانی کم ہونے اور سیکیورٹی کلیرنس کے بعد شروع ہوگا۔دوسری جانب بلوچستان میں سیلابی ریلے سے گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچنے کے بعد کوئٹہ سمیت دیگر شہروں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی ( ایس ایس جی سی) کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیان شب بولان کلی ساتکزئی میں بڑے سیلابی ریلے سے سوئی سدرن کی 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچا۔گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچنے کے باعث کوئٹہ، مستونگ، قلات، کولفور مچھ، پشین اور ملحقہ علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کے باعث سیکورٹی کلئیرنس ملنے کے بعد کلی ساتکزئی میں 18 انچ قطر کی پائپ لائن کی مرمت کے لیے ٹیم کو متحرک کیا جائے گا۔

Recent Posts

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

8 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

34 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago