کوئٹہ، دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، محسن نقوی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی گورنر ہائوس بلوچستان پہنچے جہاں انہوں نے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوںنے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کے لئے ہر سطح پر فوری اقدامات کئے جائیں گے، صرف ہتھیار ڈالنے اور آئین کو ماننے والوں سے بات چیت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس فتنے کا سر سختی سے کچلا جائے گا، تخریبی گروہوں سے کو ئی مذاکرات نہیں ہوں گے،وزیر اعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی میں ریاست کونہ ماننے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ تخریب کاری میں ملوث کسی گروہ سے کو ئی رعایت نہیں ہوگی، تخریب کاروں اور سہولت کاروں کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے لیکن ریاست کی رٹ کسی کو چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان سے تخریب کاروں کا مکمل صفایا کرنے کا وقت آگیا ہے، ہمارے لوگوں کو قتلکرنے والوں کو بھاگنے یا چھپنے نہیں دیں گے۔اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور عوام ایک ہیں، چند عناصر امن کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں۔

Recent Posts

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

3 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

12 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

38 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago