برازیل نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی لگادی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برازیل نے عدالتی احکامات پر ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی لگادی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برازیلی عدالت نے ایلون مسک سے فیک نیوز پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا، تاہم ایلون مسک نے برازیل میں اس مقصد کیلئے دفتر کھولنے سے انکار کر دیا تھا۔
برازیل کی سپریم کورٹ کے جج ایلگزینڈ موریس نے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن ایجنسی کو حکم جاری کیا کہ فوری طور پر ملک بھر میں ایکس کی سروسز کو مکمل طور پر بند کردیا جائے۔
سپریم کورٹ نے گوگل اور ایپل سمیت انٹرنیٹ پرووائیڈرز کو بھی ایکس ایپلی کیشنز کو روکنے کیلئے ٹیکنالوجیکل رکاوٹیں لگانے کا حکم دیا۔
برازیل میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس کو 22 ملین سے زائد صارفین استعمال کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایلون مسک رواں ماہ کے آغاز میں ہی برازیل میں اپنے کاروباری معاملات بند کرچکے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ سپریم کورٹ کے جج موریس کی جانب سے کمپنی کے قانونی نمائندے کو سینسرشپ آرڈر پر جبری عملدرآمد کیلئے گرفتاری کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔

Recent Posts

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

41 mins ago

علی امین گنڈاپور کا لاکھوں کا قیمتی سامان غائب

اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…

54 mins ago

عاطف خان کو نیا نوٹس جاری، سرکاری فنڈ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر لگانے کا الزام

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…

1 hour ago

لاہور میں بدترین اسموگ، ایئر کوالٹی انڈیکس 1 ہزار ہوگیا

شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی،…

1 hour ago

تحریک انصاف کا 8 نومبر کو ہونے والا پشاور جلسہ منسوخ

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8نومبر کو پشاور میں ہونے والاجلسہ منسوخ…

2 hours ago

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

2 hours ago