بلدیاتی اداروں نے دن رات کام کیا جس سے کراچی بہتر صورتحال میں ہے: وزیراعلیٰ سندھ


کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رات گئے میئر کراچی مرتضی وہاب کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارشوں کے بعد بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے سی پی ایس پمپنگ اسٹیشن جا کر نکاسی کا جائزہ لیا جبکہ صدر، عبداللہ ہارون روڈ، الیکٹرونک مارکیٹ، آئی آئی چندریگر روڈ اور ٹاور کے علاقوں میں پہنچے اور نرسری اور گرو مندر نالے کا بھی معائنہ کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے سڑکیں صاف اور کلیئر ہونے پراظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ مرتضیٰ وہاب رات کو جاگتے ہیں اور ہم چین سے سوتے ہیں، بلدیاتی اداروں کے ورکرز نے دن رات کام کیا جس سے کراچی بہتر صورتحال میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سائیکلون کا الرٹ ہے، انتظامیہ مکمل طور پر تیار ہے، بارشوں سے جو سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ان کو ٹھیک کریں گے، اب بھی نالوں سے بوریاں مل رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بدین، ٹندوالہیار، میرپورخاص اور دیگر علاقوں میں زیادہ بارش ہوئی، بلوچستان میں بارشوں کے باعث پانی نیچے آیا، گاج بند نے پانی کو کافی روکا ہے، پانی کا بہاؤ کم ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایف پی بند کچھ مقامات پر کمزور ہے لیکن اس پر کام ہو رہا ہے، محکمہ آبپاشی شگافوں کو پر کر رہا ہے۔

Recent Posts

ایشوریا رائے کی ایک اور تصویر نے سب کی توجہ حاصل کرلی ، ابھیشیک سے طلاق کی افواہیں پھر سے زور پکڑ گئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکار ابھیشیک بچن سے طلاق کی افواہوں کے بعد ایشوریا رائے کی ایک…

42 mins ago

ایمرجنگ ٹی 20 ایشیا ءکپ میں پاکستان شاہینز نےسیمی فائنل میں جگہ بنا لی

دبئی(قدرت روزنامہ)پاکستان شاہینز نے ایمرجنگ ٹی 20 ایشیاء کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی…

47 mins ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کل بیرون ملک روانہ ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی…

49 mins ago

جوہی چاولہ بالی ووڈ کی امیر ترین حسینہ، فلمسازوں کے بچوں میں ہریتھک روشن کا غلبہ

ممبئی (قدرت روزنامہ )اداکارہ جوہی چاولہ بالی ووڈ کی امیر ترین حسینہ ہیں جبکہ فلم…

52 mins ago

تحریک انصاف کی موجودہ قیادت غیرسنجیدہ فیصلے کر رہی ہے، فواد چوہدری کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ…

1 hour ago

کراچی میں ذاتی دشمنی پر رشتے دار نے گھر میں گھس کر6 سالہ بچے کو قتل کردیا، بہن اور ماں زخمی

کراچی (قدرت روزنامہ) اورنگی کے علاقے میں قریبی عزیز نے گھر میں گھسنے کے بعد…

1 hour ago