دوسرا پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کا مایوس کن آغاز، پہلی وکٹ صفر پر گر گئی


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور گرین کیپس کے اوپنر ایک بار پھر اپنی ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، پہلی وکٹ صفر پر گر گئی۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز بارش کے باعث ٹاس بھی نہیں ہو سکا تھا تاہم دوسرے روز جڑواں شہروں میں موسم صاف ہے اور سورج بھی نکلا ہوا ہے۔
راولپنڈی اسلام آباد میں گزشتہ رات بھی بارش نہیں ہوئی اور راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کے کھیل کے دوران بارش کی پیشگوئی بھی نہیں ہے۔
دوسرے روز بنگلا دیش کے کپتان نجم الحسن شنٹو نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عبد اللہ شفیق پہلے ہی اوور میں تسکین احمد کی گیند پر صفر پر بولڈ ہو گئے۔
دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بنگلا دیش کو پاکستان پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
دوسرے روز کھانے کا وقفہ 12 بجے ہو گا اور دوسرا سیشن 12 بج کر 40 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ چائے کا وقفہ 2 بج کر 55 منٹ پر ہوگا اور تیسرا سیشن 3 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوگا، دوسرے روز کا کھیل 5 بج کر 15 منٹ تک جاری رہےگا۔
دوسرے روز کے کھیل میں اوورز مکمل کرنے کے لیے 30 منٹ کی توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔

Recent Posts

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

4 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

14 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

26 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

32 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

35 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago