اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں خام تیل کی یومیہ پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ اور گیس کی پیداوار میں کمی ریکارڈکی گئی۔
پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق 24 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 66227 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 9 فیصد زیادہ ہے۔
پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 60744 بیرل تھی۔ اسی طرح 24 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2940 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 5 فیصد کم ہے۔
رپورٹ کے مطابق گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3083 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمار کےمطابق گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 31949 بیرل ، پی پی ایل 10163 بیرل، ماڑی گیس 1097 بیرل اور پی او ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 4007 بیرل ریکارڈکی گئی،
اسی طرح گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 594 ، پی پی ایل 606، ماڑی گیس 905 اور پی او ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 59 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…