مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس نواز شریف کی صدارت میں جاری، اہم سیاسی و ملکی فیصلے متوقع


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس نواز شریف کی صدارت میں پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں جاری ہے۔ اجلاس میں وزیر اعظم شہبازشریف، وزیراعلیٰ مریم نواز، حمزہ شہباز، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، رانا ثنااللہ اور خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر رہنما شریک ہیں۔
اجلاس میں پنجاب اور اسلام آباد کے بجلی صارفین کے لیے ریلیف کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی جائے گی، جبکہ پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی۔ صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نواز شریف کو پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات پر آئینی ترامیم پر بھی بریفنگ دیں گے۔
خیال رہے ن لیگ کے صدر اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا لندن جانے کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا تھا کہ نواز شریف ستمبر کے اختتام یا اکتوبر کے پہلے ہفتے میں لندن روانہ ہوسکتے ہیں، جہاں وہ اپنے معالجین سے روٹین کا چیک اپ کرائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کے قائد لندن میں قیام کے دوران طبی معائنے کے بعد اپنے صاحبزادوں کے ساتھ وقت گزاریں گے۔ یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف 21 اکتوبر 2023 کو 4 سال بعد پاکستان واپس آئے تھے۔

Recent Posts

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

58 mins ago

علی امین گنڈاپور کا لاکھوں کا قیمتی سامان غائب

اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…

1 hour ago

عاطف خان کو نیا نوٹس جاری، سرکاری فنڈ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر لگانے کا الزام

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…

2 hours ago

لاہور میں بدترین اسموگ، ایئر کوالٹی انڈیکس 1 ہزار ہوگیا

شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی،…

2 hours ago

تحریک انصاف کا 8 نومبر کو ہونے والا پشاور جلسہ منسوخ

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8نومبر کو پشاور میں ہونے والاجلسہ منسوخ…

2 hours ago

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

3 hours ago