سمندری طوفان کراچی سے دور ہونے لگا، سمندر میں ہی کمزور ہوکر ختم ہونے کا امکان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سمندری طوفان اسنیٰ کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی سے دور جانا شروع ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان بحیرہ عرب کے شمال مشرق میں موجود ہے اور بلوچستان کی ساحلی پٹی کی جانب بڑھتے ہوئے طوفان کا رخ عمان کی جانب ہوگا جب کہ طوفان کا کسی ساحل سے ٹکرانے کاامکان نہیں اور سمندر میں ہی کمزور ہوکر ختم ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب ہوا کا دباؤ شدت اختیار کرکے ڈپریشن بن چکا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سسٹم بھارتی گجرات اور راجستھان پر اثر انداز ہوگا جب کہ آئندہ 3 سے 4 روز میں یہ سسٹم مشرقی سندھ پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر اس کے اثرات کی پیشگوئی کرنا قبل ازوقت ہوگا۔
ادھر کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی، ناظم آباد، صدر،کھارادر، ڈیفنس، کورنگی، قیوم آباد، نرسری، پی ای سی ایچ ایس اور طارق روڈ سمیت مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش ہوئی۔
شہر میں آج بھی وقفے وقفے سے تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

41 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

48 mins ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

57 mins ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

1 hour ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

1 hour ago