تمام مکاتب فکر کے علماء کی رائے سے قرآن پاک کا متفقہ اردو نسخہ تیار کر لیا گیا، وزیراعظم جلد ایک تقریب میں رونمائی کریں گے
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایسا الیکشن کرائیں گے کہ اپوزیشن شکست قبول کرے گی، اوورسیز پاکستانیوں کے تعاون سے ملک چلتا ہے، کوشش ہے اوورسیز پاکستانی ای ووٹنگ سے ووٹ ٍکاسٹ کر سکیں . اسلام آباد میں نادرا وراثتی سرٹیفیکیٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کا کام عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے، ہمیں ٹیکنالوجی کے استعمال سے عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنی چاہئیں، پہلے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وراثتی سرٹیفکیٹ کے لیے پاکستان آنا پڑتا تھا، اب اوورسیز پاکستانی بیرون ملک ہی بائیو میٹرک تصدیق سے سند لے سکتا ہے . وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں ٹیکنالوجی کے استعمال سے عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنی چاہئیں، چیئرمین نادرا سے امید ہے کہ وہ عوام کے لیے ہر ممکن آسانی پیدا کریں گے . وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزارت قانون پر بہت دباؤ ہے، ہم بھی شکایت کرتے ہیں کہ وزارت قانون میں فائل جاتی ہے تو پتا نہیں چلتا کہاں گئی، فائل گم ہو جاتی ہے، زمینوں کی فائلوں کو آگ لگ جاتی ہے، عدالتوں میں آدھے کیسز زمینوں کے ہوتے ہیں، اگست تک اسلام آباد کے لینڈ ریکارڈ کمپیوٹر رائزڈ ہو جائیں گے، وراثتی سرٹیفکیٹ کے حصول کو بہت سادہ بنا دیا . آن لائن نظام سے زمینوں کا ریکارڈ محفوظ رکھا جاسکتا ہے، پیپرلیس نظام آنے سے فراڈ ختم ہوجاتا ہے . وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت 90 لاکھ پاکستانی بیرون ممالک مقیم ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کے تعاون سے ملک چلتا ہے، کوشش ہے اوورسیز پاکستانی ای ووٹنگ سے ووٹ ٍکاسٹ کر سکیں . . .