لاہور(قدرت روزنامہ) معروف اینکر اوریا مقبول جان نے درخواست ضمانت دائر کردی۔
اوریا مقبول جان نے سیشن کورٹ لاہور میں درخواست ضمانت بعدازگرفتاری دائر کی۔ انہوں نے علی اشفاق اور رانا معروف ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے بے بنیاد جواز بنا کر مجھے گرفتار کیا اور محض میری ایک ٹویٹ کو بنیاد بنا کا مقدمہ درج کیا۔
انہوں نے استدعا کی کہ مقدمے کے حقائق قانون کے برعکس ہیں، میری ضمانت بعدازگرفتاری منظور کی جائے۔
واضح رہے کہ اوریا مقبول جان کو ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے لاہور سے گرفتار کیا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق اوریا مقبول جان کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اوریا مقبول جان نے کہا ہے کہ انہیں مبارک ثانی کیس میں قاضی فائز کے خلاف ٹوئٹ پر گرفتار کیا گیا ہے۔
پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…
وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…
بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…
مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…