جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار


کراچی(قدرت روزنامہ)ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کےدوران جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کےمطابق جناح ٹرمینل پرتعینات امیگریشن عملے نے کارروائی کے دوران جعلی سفری دستاویزات پربیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والےمسافرکوگرفتار کر لیا۔
ملزم کی شناخت سید زین الحسن کےنام سے ہوئی اور ملزم نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانوالہ کا رہائشی ہے، ملزم نے جعلی دستاویزات پر کرغیزستان جانےکی کوشش کی، مسافر کے پاس موجود دستاویزات کی جانچ پڑتال کے دوران جعلی ہونے کا انکشاف ہوا۔
ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے پاس بشکیک انٹرنیشنل میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کاجعلی ایڈمشن لیٹر تھا، ملزم کی تعلیمی قابلیت میٹرک سے کم ہے اور اس نے 2018 میں اسکول چھوڑ دیا تھا،
ملزم کے پاس موجود اسٹڈی ویزا اور ورک ویزا دونوں مشکوک پائےگئے، ملزم نے جعلی ویزہ اور انسٹی ٹیوٹ کا ایڈمشن لیٹر علی نامی ایجنٹ سے حاصل کئے۔ ملزم کو مزید کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیاگیا۔

Recent Posts

پاکستانی تن ساز عبدالمجید مسٹر یونیورس بن گئے

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) پاکستانی تن ساز عبدالمجید مسٹر یونیورس بن گئے۔ امریکا کے شہر لاس…

2 hours ago

سعودی حکومت پاکستانی بھکاریوں سے پریشان

لاہور(قدرت روزنامہ) چیئرمین علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے سعودی حکومت پاکستانی بھکاریوں…

3 hours ago

قاضی فائز عیسیٰ نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ برطانیہ کی قدیم ترین…

3 hours ago

کراچی میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی

کراچی (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں کراچی میں موسم گرم رہنے کی…

3 hours ago

مہمند ڈیم پراجیکٹ کے حوالے سے بڑی خوشخبری سامنے آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مہمند ڈیم کے حوالے سے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے،…

3 hours ago

سندھ حکومت نے افسران کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا

کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ حکومت نے جیل خانہ جات سندھ کے افسران تنخواہوں میں اضافے…

3 hours ago