غزہ کیلیے احتجاج کرنے پر سینیٹر مشتاق اہلیہ سمیت اسلام آباد سے گرفتار


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غزہ بچاؤ مہم کے روح رواں اور سابق سینیٹر مشتاق احمد ، اہلیہ سمیت تمام مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے ایکسپریس چوک پر احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا، مظاہرین جب احتجاجی مقام پر پہنچے تو پولیس نے انہیں منتشر ہونے کی ہدایت کی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث کسی بھی جماعت یا گروہ کو احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔ مظاہرین کے منتشر نہ ہونے پر پولیس کی بھاری نفری، قیدی وین اور خواتین اہلکار مقام پر پہنچے۔
پھر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے تمام مظاہرین، سینیٹر مشتاق اور اُن کی اہلیہ کو گرفتار کر کے بکتر بند گاڑی میں ڈال کر تھانے منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔
پولیس نے مظاہرین کی پیش قدمی کو روکنے کیلیے سڑک پر کنٹرینر لگا کر راستے بھی بند کیے تھے۔

Recent Posts

خبردار، ٹی بیگ کا استعمال آپ کی صحت کو تباہ کرنے کی بڑی وجہ بن سکتا ہے

دنیا بھر میں محفوظ سمجھ کراستعمال ہونے والے یہ ٹی بیگز محفوظ نہیں ہیں اسلام…

1 min ago

علی امین گنڈاپور کی افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی توہین پر وضاحتیں

صوبے سے غیر قانونی بھرتیوں کو نکالنا ہوگا، صوبے میں گورنر کا کوئی مینڈیٹ نہیں،…

5 mins ago

24 گھنٹے کے دوران پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما گرفتار

پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے پیش نظر سیاسی کارکنوں اور لیڈرز کی گرفتاری…

16 mins ago

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں 44 فیصد کا نمایاں اضافہ

امریکہ سے 23.5 فیصد اور متحدہ عرب امارات سے 84 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا…

20 mins ago

روپیہ مزید تگڑا، انٹربینک میں مسلسل پانچویں روز ڈالر سستا

پیر کو ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 13 پیسے پر بند ہوا…

32 mins ago

سعودی ریال کی قیمت میں کمی ، نیا ریٹ جاری

اوپن مارکیٹ میں آج سعودی ریال 74.08روپے پر خریدا اور 74.63 روپے پر بیچا جاتا…

1 hour ago