اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز انویسٹرز سروس نے پاکستان کے 5 بینکوں ریٹنگ بھی اپ گریڈ کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے 5 پاکستانی بینکوں کی لانگ ٹرم ڈیپازٹ ریٹنگ سی اے اے تھری سے بہتر کرکے سی اے اے ٹوکر دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق الائیڈ بینک لمیٹڈ، حبیب بینک لمیٹڈ، مسلم کمرشل بینک، نیشنل بینک آف پاکستان اور ور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے درجہ بندی میں بہتری ہوئی ہے۔ ریٹنگ ایجنسی نے پانچوں بینکوں کے لیے آوٹ لک کو مستحکم سے مثبت میں تبدیل کر دیا۔اس کا مطلب یہ ہے کہ موڈیز کا خیال ہے کہ مستقبل میں یہ بینک بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
موڈیز نے چارپاکستانی بینکوں کی بیس لائن کریڈٹ اسیسمینٹ بھی اپ گریڈ کرکے سی اے اے ٹوکر دی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بھی اپ گریڈ کردی ہے، پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی میں قرضوں کے لیے ایشور ریٹنگ اپ گریڈ کردی گئی۔ موڈیز نیکہا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں کمی ریٹنگ بہتر ہونے کا سبب ہے۔۔۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…