404 Error

پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کی جائیداد ضبط کرنے کی درخواست دائر

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) نیب نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اشتہاری ملزم زلفی بخاری کی جائیدادیں ضبط کرنے کے لیے احتساب عدالت میں درخواست دائر کردی .


سپیشل پراسیکیوٹر نیب نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ زلفی بخاری عدالتی کارروائی کا سامنا کرنے کے بجائےجان بوجھ کر رو پوش ہوگئے ہیں .

نیب پراسیکیوٹر نے درخواست میں کہا کہ مسلسل عدم حاضری پر زلفی بخاری کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے . درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ زلفی بخاری کی اسلام آباد میں سات کینال اور اٹک میں1300کینال اراضی ضبط کرنے کا حکم دیا جائے، زلفی بخاری نیب ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے شریک ملزم ہیں لیکن مسلسل عدم حاضری پر عدالت نے انہیں اشتہاری ملزم قرار دے رکھا ہے .

. .

متعلقہ خبریں