404 Error

محمود خان اچکزئی نے رانا ثنا اللہ سے ملاقات کی تصدیق کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن اتحاد کےسربراہ محمود خان اچکزئی نے وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ سے ملاقات کی تصدیق کردی ہے .

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے اس بات کی تصدیق کی کہ رانا ثناء اللہ سے ان کی پارلیمنٹ میں ملاقات ہوئی،محمود خان اچکزئی نے مزید کہا کہ شہباز شریف پارلیمنٹ میں اسد قیصر، عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر سے ملے، پی ٹی آئی شہباز شریف کو جواب دیتی تو مذاکرات اسی وقت شروع ہو جاتے،انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالا دستی سے کوئی انکار نہیں کرسکتا، اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تو پوری پارلیمنٹ کھڑی ہوگئی، ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایسا الائنس بنا ہے جو ملک میں آئین کی بالادستی چاہتا ہے،محمود خان اچکزئی نے کہا کہ سیاستدان آئین کی بالادستی کیلئے اکٹھے ہو جائیں تو غیر آئینی قوتیں پیچھے ہٹ جائیں گی .

. .

متعلقہ خبریں