نصیرآباد،ربی کینال ٹومیں 50 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا، پانی آبادی میں داخل


ڈیرہ مرادجمالی(قدرت روزنامہ)نصیرآباد میں 36 گھنٹوں سے جاری بارش کے بعد ڈیرہ بگٹی کے پہاڑی علاقوں دریائے بولان دریائے ناڑی سے آنے والے سیلابی ریلے نے نصیرآباد میں تباہی مچا دی ربی کینال ٹو میں 50 فٹ شگاف پڑنے سے منجھوشوری کے 200 گھرانوں میں پانی داخل گھروں میں قیمتی سامان اناج سیلاب کی نظر سیلاب متاثرین نے اپنی مدد آپ اونچے مقامات پر پناہ لے رکھی 36 گھنٹوں سے بچے بوڑھے خواتین بھوک سے نڈھال انتظامیہ مدد کےلیئے پہنچ نہ سکی رین ایمرجنسی کا پول کھل گیا تفصیلات کے مطابق نصیراباد میں 36 گھنٹے بارش برسنے کے بعد ڈیرہ بگٹی کے پہاڑی علاقوں اور دریائے بولان دریائے ناڑی سے آنے والے ہزاروں کیوسک پانی کا سیلابی ریلے نصیرآباد پہنچ کر ربی کینال ٹو کے ذریعے ربی کینال ٹو میں داخل ہوگیا ربی کینال زور برداشت نہ کرسکی پچاس فٹ شگاف پڑنے سے تحصیل تمبو کے منجھوشوری بیرون کے 200 سے زائد گھرانے سیلاب کی نظر ہوگئے گھروں میں موجود اناج گھریلو سامان پانی کی نظر ہوگئے لوگوں نے اپنی مدد آپ بمشکل اپنے اہل خانہ کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا تاہم 36 گھنٹے گزرنے کے باوجود سیلاب متاثرین کو حکومتی امداد نہ ملنے پر بے یارومددگار کینالوں کے کنارے بیٹھے ہیں جبکہ بارش اور سیلاب میں ایندھن بہہ جانے کی وجہ سے بچے بوڑھے خواتین بھوک سے نڈھال ہوگئے بچوں کی چیخ و پکار پینے کے پانی کی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے دوسری جانب نصیرآباد میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی کی رین ایمرجنسی معمولی سیلاب کے سامنے کی ریت کی دیوار ثابت ہوگئی ربی کینال کو لگنے والا شگاف پر نہ ہوسکا جبکہ تحصیل چھتر کے گاوں شاہ پور میں 20 مکانات کے مہندم ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے چھتر فلیجی کے ہیڈ کوارٹر ڈیرہ مرادجمالی سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جانب سے ملنے والا سیلابی سامان انتظامیہ کے گوداموں کی زینت بنا ہوا ہے جبکہ چھتر منجھوشوری کے سیلاب زدگان سخت امداد کے منتظر ہیں نصیرآباد سے تعلق رکھنے والے وزرائ وزیر اعلی بلوچستان کے مشیر پارلیمانی سیکرٹری 6 اراکین اسمبلی 3 رکن قومی اسمبلی بھی مدد کےلیئے نہ پہنچ سکے۔

Recent Posts

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

4 hours ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

5 hours ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

5 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

5 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

5 hours ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

5 hours ago