بلوچستان کا مسئلہ کوئی ایک واقعہ نہیں بلکہ قومی اور سیاسی ہے،نوابزادہ لشکری رئیسانی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سینئرسیاستدان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا کہ قومی سیاسی و تاریخی پس منظر کودیکھا جائے بلوچستان کا مسئلہ کوئی ایک واقعہ نہیں بلکہ قومی اور سیاسی ہے، صوبے میں آئین پر عملدرآمد نہ کرکے حقیقی معاملات پر پردہ ڈالنے والے غیر نمائندہ لوگوں نے بداعتمادی کی فضاءمیں اضافہ کیا ہے، یہ بات انہوںنے سراوا ن ہاؤس میں حلقہ کے لوگوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی، نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے مزید کہاکہ حکمران طبقہ کو بلوچستان کے قومی سیاسی و تاریخی پس منظر میں دیکھ کر یہ سمجھنا چاہیئے کہ بلوچستان کا مسئلہ کوئی ایک واقعہ نہیں بلکہ یہ ایک قومی وسیاسی مسئلہ ہے 1948ءسے لیکر آج تک صوبے میں آئین پر عملدرآمد نہیں کیا گیا،بلوچستان میں پرامن سیاسی آئینی و پارلیمانی جدوجہد پر یقین رکھنے والوں کا راستہ روک کرراتوں رات پارٹی بناکر پھر اس پارٹی کو مختلف پارٹیوں میں تقسیم کرکے عوامی رائے عامہ کو پامال کرکے غیر منتخب نمائندؤں کوبلوچستان کے معاملات پر پردہ ڈالنے کیلئے الیکشن جتوایا گیاجس کے نتیجے میں صوبے کے ایشوز یہاں تک پہنچے ہیںاورلوگوں میں موجود بداعتمادی کی فضاءمیں اضافہ ہوا ہے۔

Recent Posts

بارکھان میں نامعلوم افراد نے موبائل ٹاور نظر آتش کردیا

بارکھان(قدرت روزنامہ)بارکھان میں ایک اور موبائل ٹاور نظر آتش کردیالیویز کے مطابق بارکھان میں ایک…

4 mins ago

عدالتی نظام کو تباہ کرنےکی سازشی کی جا رہی، آئینی ترمیمی پیکیج کا حالیہ ڈرامہ مسترد کرتے ہیں، وکلاء کنونشن

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پاکستان بھر کے وکلاء موجودہ آئین اور اس کے بنیادی ڈھانچے اور خصوصیات…

12 mins ago

آواران،زمین کے تنازعہ پر مسلح افراد نے تشدد کیا،پولیس فوری کارروائی کریں ، شہری محمد اشرف

آواران(قدرت روزنامہ)آواران کےعلاقے مشکے کے رہائشی محمد اشرف نے کہا کہ ہمارے آپس میں دو…

20 mins ago

نواب اکبربگٹی کی ہلاکت کے بعد بلوچستان کے حالات میں فرق پڑا لیکن واقعے میں شہید وردی والے ہوئے ، سرفراز بگٹی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی…

27 mins ago

آئی ایم ایف قرض فراہمی پر رضامند، رقم قسطوں میں ملے گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

38 mins ago

پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو…

1 hour ago