پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے حق میں نہیں: خواجہ آصف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ میں تو اِس حق میں نہیں کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ مذاکرات ہوں۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اچکزئی کے ساتھ مذاکرات پر جو بات چل رہی ہے، میں اس ٹیم کا ممبر بھی نہیں ہوں۔
دوران گفتگو صحافی نے خواجہ آصف سے پوچھا کہ کیا بانی پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل ہے؟
اس پر وزیر دفاع نے جواب دیا کہ کہ میں کوئی نجومی نہیں ہوں جو مجھے معلوم ہو گا۔
اس سے قبل مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے بھی پی ٹی آئی سے مذاکرات سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان سے اس وقت تک مذاکرات نہیں ہو سکتے جب تک وہ 9 مئی کے واقعات پر معافی نہیں مانگ لیتے۔
لاہور میں مسلم لیگ ن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت غیر اعلانیہ جنگ کا سامنا ہے، پی ٹی آئی نے بھارت کے ساتھ مل کر امریکا میں پاکستان مخالف قرارداد منظور کرائی۔
انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں بڑی موج میں ہیں، وہ فائیو اسٹار جیل کاٹ رہے ہیں، وہ جیل میں اُسی سیل میں ہیں جہاں مجھے رکھا گیا تھا، ہم مخالفین سے وہ سلوک نہیں کرتے جو ہمارے ساتھ کیا گیا۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے بالواسطہ بات چیت کیلئے مسلم لیگ ن محمود خان اچکزئی سے رابطے میں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نون لیگ کے سینیئر رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ کو پارٹی قیادت نے محمود اچکزئی سے بات کرنے کی ذمہ داری دی ہے تاہم ن لیگ کا اصرار ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اس کے اور اس کی اتحادی جماعتوں کے مذاکرات براہِ راست ہوں، کہا جاتا ہے کہ بالواسطہ بات چیت فضول مشق ہوگی۔
اگر پی ٹی آئی کو لگتا ہے کہ اس کے حامی اور ووٹرز پی ٹی آئی کے نون لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے مذاکرات کی حمایت نہیں کریں گے تو ایسی صورت میں نون لیگ نے مبینہ طور پر اچکزئی کے توسط سے پی ٹی آئی کو براہِ راست لیکن پس پردہ مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔
ان ذرائع کا کہنا ہے کہ اچکزئی کو کہا گیا ہے کہ وہ براہ راست مذاکرات کیلئے پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت سے مشاورت کریں جس کیلئے تحریک انصاف کو مذاکرات کیلئے کمیٹی نامزد کرنا چاہیے جو پس پردہ بات چیت کر سکے۔

Recent Posts

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

4 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

30 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago