انٹرنیشنل این جی اوز کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا حکم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے انٹرنیشنل این جی اوز کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا۔ کہا این جی اوز بھی معاونت کریں اور متعلقہ دستاویزارت بروقت فراہم کریں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیرملکی غیر سرکاری تنظیموں کے لئے قائم خصوصی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن، ڈی جی وزارت خارجہ، کنسلٹنٹ وزارت قانون اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں انٹرنیشنل این جی اوز کی رجسٹریشن مسترد ہونے اور ایم او یوز کی تجدید کی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ ہر درخواست کا فرداً فرداً تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ این جی اوز کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پندرہ دن میں اسکروٹنی مکمل کرکے تمام درخواست دہندگان کو آگاہ کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے انٹرنیشنل این جی اوز کو بھی معاونت اور متعلقہ دستاویزارت بروقت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Recent Posts

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

1 min ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

11 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

23 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

29 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

32 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago