اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کے حل کے لیے سب کو اپنا کر دار ادا کرنا ہوگا۔ نفرت اور الزامات کی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ ملکی ترقی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل نا گزیر ہے۔ برآمدات کا فروغ پاکستان کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے، پی ٹی آ ئی دور میں سیاسی مخالفین اور ترقیاتی منصوبوں کو نشانہ بنایا گیا۔
انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاونٹس لاہور کیمپس میں کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے یہ ملک ہر قسم کے وسائل سے مالا مال ہے۔ اللہ تعالی نے پاکستانیوں کو دوسری قوموں کے مقابلے میں بہت ذہین اور محنت کرنے والا بنایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں نے دنیا کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ آگے بڑھنے کے لیے مثبت سوچ کا ہونا ضروری ہے، آپ کی مثبت سوچ آپ کو آسمان کی بلندیوں تک پہنچا سکتی ہے اور آپ کی منفی سوچ آپ کو تمام وسائل ہونے کے باوجود زمین پر پٹخ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیک نیوز آج کا سب سے بڑا چیلنج ہے، حالیہ ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکا نے دنیا بھر میں نمبر ون چیلنج مس انفارمیشن کو قرار دیا۔ پاکستان میں فیک نیوز کے ذریعے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی، ان کی ذہن سازی کی گئی اور انہیں ملک میں انتشار، غنڈہ گردی اور جلاؤ گھیراؤ کی سیاست پر ابھارا گیا۔ اس وقت پاکستان کو اپنی صفوں میں انتشار کی نہیں بلکہ اتحاد کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو بحرانوں کے گرداب سے نکالنے کے لیے فرد واحد کو نہیں بلکہ سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ اختلاف رائے کو ذاتی دشمنی میں تبدیل نہیں کرنا چاہیے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ چین کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں، 1000 افراد پر مشتمل وفد ٹریننگ کے لیے ستمبر میں چین روانہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اگلے 5 برس کے لیے ویژن 2024-29 پر کام کر رہے ہیں، سیاسی استحکام و پالیسیوں کے تسلسل کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں، دنیا تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، ہمیں ٹھوس اور جامع اقدامات کرنا ہوں گے ورنہ ہم دنیا سے بہت پیچھے رہ جائیں گے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)24نومبرکو تحریک انصاف کا احتجاج، پی ٹی آئی کی سینیئرقیادت کے حکومتی شخصیات…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیصل چودھری نے عمران خان کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر خواتین کی نازیبا ویڈیوز لیک…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نئے گریڈنگ فارمولے کے تحت انٹر بورڈز کوآرڈی نیشن کمیٹی نے گریس…
کراچی (قدرت روزنامہ)بدھ کے روز سعودی ریال پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں مستحکم رہا، خریداری…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے…