کراچی(قدرت روزنامہ)وسطی بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان اسنیٰ کا نواں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 12 گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان مزید جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ یہ طوفان کراچی کے جنوب مغرب سے 500 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، اورماڑہ کے جنوب اور جنوب مشرق سے 350 اور گوادر کے جنوب مشرق سے 260 کلو میٹر دور ہے۔
محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ اس دوران طوفان اسنیٰ میں 60 سے 70 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے بلوچستان کے قریب ہونے کے سبب ماہی گیروں کو یکم ستمبر تک گہرے سمندر میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سندھ کے ماہی گیرآج سے اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…