شکیل خان نے عمران خان کی ہدایت پر قائم گڈ گورننس کمیٹی کو بیڈ گورننس کمیٹی قرار دیدیا


پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے سابق وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس شکیل خان نے عمران خان کی ہدایت پر قائم کی گئی گڈ گورننس کمیٹی کو بیڈ گورننس کمیٹی قرار دیدیا۔
برطرف صوبائی وزیر شکیل خان کا کہنا تھا کہ مجھ پر لگائے گئے کرپشن کے الزامات کی جوڈیشل انکوائری کی جائے، میں اپنے اوپر لگے الزامات سے متعلق نیب انکوائری کے لیے بھی تیار ہوں۔
خیبر پختونخوا میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے عمران خان کی ہدایت پر قائم کی گئی کمیٹی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یہ گڈ نہیں بلکہ بیڈ گورننس کمیٹی ہے۔
سابق صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عارف علوی نے بانی پی ٹی آئی سے جلد ملاقات کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے، عمران خان کو ملاقات میں سب بتاؤں گا، 8 ستمبر کے جلسے تک خاموش ہوں، جلسے کے بعد مؤقف عوام کے سامنے رکھوں گا۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ کے سابق رکن اور صوبائی وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس شکیل احمد خان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر محکمے میں مداخلت اور بیڈگورننس کے الزامات عائد کرتےہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔
شکیل خان نے الزام عائد کیا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کسی اور کے اشاروں پر کام کر رہے ہیں، صوبائی حکومت اپنے بنیادی اصولوں اور وعدوں پر سمجھوتا کر رہی ہے، حکومت اپنے اصولی مؤقف سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ شکیل خان نے استعفیٰ نہیں دیا بلکہ میں نے انہیں فارغ کیا ہے۔
یاد رہے 8 فروری کے الیکشن میں کامیابی اور خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہونے کے بعد عمران خان کی ہدایت پر صوبے میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق عباسی، سابق گورنر شاہ فرمان اور قاضی انور ایڈوکیٹ پر مشتمل 3 رکنی گڈگورننس کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

Recent Posts

عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…

15 mins ago

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

7 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

7 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

7 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

7 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

8 hours ago