کراچی سے سمندری طوفان مزید دور، آج مطلع جزوی ابرآلود اور بونداباندی کا امکان


کراچی(قدرت روزنامہ)سمندری طوفان اسنیٰ کے مزید دور ہونے سے شہر قائد میں مزید موسلا دھار بارش اور تندو تیز ہواؤں کا امکان ختم ہوگیا تاہم آج مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان سے متعلق نواں الرٹ جاری کیا ہے جس کے مطابق کراچی سے طوفان اسنیٰ مزید دور چلا گیا اور فاصلہ 500 کلو میٹر ہوگیا جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں اورماڑہ سے 350 اور گوادر سے 260 کلو میٹر دور ہے۔
سمندری طوفان اسنیٰ جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے اور شدت میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔سندھ کے ماہی گیر آج سے اپنے شکار پر جا سکتے ہیں البتہ بلوچستان کے ماہی گیروں کو آج رات تک سمندر میں نہ جانے کی ہدایت برقرار ہے۔
کراچی کا دوسرے روز بھی کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں مختلف سمتوں سے 5 سے 15 کلو میٹر رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش کورنگی میں 6.6 ملی میٹر ہوئی جبکہ شارع فیصل پر 4، ماڑی پور میں 3، کیماڑی میں 2.5 اور ڈی ایچ اے میں 1.6 ملی میٹر بارش ہوئی۔ ناظم آباد، گلشنِ حدید اور صدر میں 1 ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی۔

Recent Posts

ٹک ٹاک کی ملکہ جنت مرزا نے جاپان میں اپنی سالگرہ کیسے منائی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک کوین جنت مرزا نے جاپان میں اپنی 27 ویں سالگرہ…

2 mins ago

کون سا یورپی ملک تارکین وطن کو ملک چھوڑنے پر ہزاروں ڈالر دے رہا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے…

21 mins ago

لیجنڈ بیٹر کا بابر اعظم کو ’’صرف‘‘ کرکٹ پر فوکس کرنے کا مشورہ

کراچی (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، ٹی20 ورلڈ کپ 2009ء کے فاتح اور…

5 hours ago

سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ ہوا تو نتائج بھگتنا ہوں گے، بیرسٹر علی ظفر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے…

6 hours ago

مولانا فضل الرحمان سے حکومتی اور اپوزیشن وفود کی الگ الگ ملاقاتیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مولانا فضل الرحمان سے حکومتی اور پی ٹی آئی کے وفود…

7 hours ago

عمران خان کے خلاف 8، 9 وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں، حنیف عباسی کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حنیف عباسی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر شدید تنقید…

7 hours ago