حکومت سے براہ راست مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے اسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکرات کی بات کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے براہ راست مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بطور اپوزیشن جماعت ہماری اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، ہماری ملاقاتیں اوپن اور اسمبلی امور چلانے یا اپوزیشن کے پارلیمانی امور سے متعلق ہوتی ہیں۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ ہم نے کبھی کسی ملاقات میں اسپیکر سے مذاکرات کی بات نہیں کی نہ ایسا ارادہ ہے، کسی پی ٹی آئی رکن یا وفد نے اسپیکر کے ساتھ کبھی حکومت سے مذاکرات کی بات نہیں کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پارٹی نے کبھی بھی اسپیکر کو مذاکرات کے لیے دوبارہ آنے کی پیشکش بھی نہیں کی، حکومت سے براہ راست مذاکرات نہ کرنے کے مؤقف پر قائم ہیں۔

Recent Posts

ٹک ٹاک کی ملکہ جنت مرزا نے جاپان میں اپنی سالگرہ کیسے منائی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک کوین جنت مرزا نے جاپان میں اپنی 27 ویں سالگرہ…

4 mins ago

کون سا یورپی ملک تارکین وطن کو ملک چھوڑنے پر ہزاروں ڈالر دے رہا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے…

23 mins ago

لیجنڈ بیٹر کا بابر اعظم کو ’’صرف‘‘ کرکٹ پر فوکس کرنے کا مشورہ

کراچی (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، ٹی20 ورلڈ کپ 2009ء کے فاتح اور…

5 hours ago

سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ ہوا تو نتائج بھگتنا ہوں گے، بیرسٹر علی ظفر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے…

6 hours ago

مولانا فضل الرحمان سے حکومتی اور اپوزیشن وفود کی الگ الگ ملاقاتیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مولانا فضل الرحمان سے حکومتی اور پی ٹی آئی کے وفود…

7 hours ago

عمران خان کے خلاف 8، 9 وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں، حنیف عباسی کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حنیف عباسی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر شدید تنقید…

7 hours ago