ادیتی راؤ حیدری نے سدھارتھ کا شادی کی پیشکش کا انداز بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے ساتھی اداکار سدھارتھ کی طرف سے شادی کی پیشکش کا انداز بتادیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ادیتی راؤ حیدری نے سدھارتھ کی طرف سے شادی کی پیشکش سے متعلق ایک وضاحتی نوٹ جاری کیا۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ سدھارتھ کے ساتھ کچھ سالوں سے ڈیٹنگ کررہی ہیں ہم نے حال ہی میں منگنی کی ہے، اُس نے میری پسندیدہ جگہ پر گھٹنے کے بل بیٹھ کر اور ہاتھ پھیلا کر شادی کیلئے پروپوز کیا۔

حالیہ انٹرویو میں ادیتی راؤ حیدری نے اپنے اور سدھارتھ کے تعلق پر بات کی اور بتایا کہ اُس نے مجھے شادی کی پیشکش کس انداز میں کی تھی۔اداکارہ نے بتایا کہ میں اپنی نانی کے بہت قریب تھی، جنہوں نے حیدر آباد میں ایک سکول شروع کیا تھا، چند سال پہلے اُن انتقال ہوچکا ہے۔

ادیتی راؤحیدری نے مزید کہا کہ سدھارتھ جانتا تھا کہ میں اپنی نانی کے کتنی قریب ہوں، ایک دن مجھ سے پوچھا کیا میں نے اُن سے مل سکتا ہوں؟ ہم وہاں پہنچے جہاں بچپن گزارا تھا، نرسری سیکشن سے اوپری منزل پر وہ گھٹنے کے بل بیٹھ گیا۔اداکارہ نے کہا کہ اس کی اس حرکت پر میں نے پوچھا، کیا کھو گیا ہے؟ جسے ڈھونڈنے کیلئے بیٹھ گئے ہو، کیا تمہارے جوتے کے تسمے کھل گئے ہیں؟اس پرسدھارتھ نے مجھے پیار سے مخاطب کیا اور کہا آدو، میری بات غور سے سنو، اور پھر اُس نے مجھے پروپوز کیا۔

Recent Posts

کون سا یورپی ملک تارکین وطن کو ملک چھوڑنے پر ہزاروں ڈالر دے رہا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے…

12 mins ago

لیجنڈ بیٹر کا بابر اعظم کو ’’صرف‘‘ کرکٹ پر فوکس کرنے کا مشورہ

کراچی (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، ٹی20 ورلڈ کپ 2009ء کے فاتح اور…

5 hours ago

سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ ہوا تو نتائج بھگتنا ہوں گے، بیرسٹر علی ظفر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے…

5 hours ago

مولانا فضل الرحمان سے حکومتی اور اپوزیشن وفود کی الگ الگ ملاقاتیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مولانا فضل الرحمان سے حکومتی اور پی ٹی آئی کے وفود…

7 hours ago

عمران خان کے خلاف 8، 9 وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں، حنیف عباسی کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حنیف عباسی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر شدید تنقید…

7 hours ago

معروف ریپر اور گلوکار بادشاہ نے اپنی ناکامی کی وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف ریپر اور گلوکار بادشاہ نے انکشاف کیا کہ انہیں…

7 hours ago