اقرار الحسن ٹک ٹاکر عائشہ کی حمایت پر شرمندہ، معافی مانگ لی

لاہور(قدرت روزنامہ)اقرار الحسن نے مینار پاکستان کیس میں نامزد ملزموں سے پیسوں کے لین دین کی آڈیو سامنے آنے پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی حمایت کرنے پر شرمندہ ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پولیس کے ہاتھ ایک ایسی آڈیو ریکارڈنگ آئی تھی جس میں ٹک ٹاکر عائشہ اور اس کا ساتھی ریمبو حراست میں لئے گئے ملزموں سے پیسے بٹورنے کی بات کر رہے ہیں۔ 25 سکینڈ کی اس گفتگو نے سارے کیس کا رخ ہی موڑ دیا ہے۔ پولیس حکام نے اس آڈیو کا فرانزک کرکے اسے کیس میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اب اقرار الحسن نے بھی یہ آڈیو سننے کے بعد اپنا موقف تبدیل کر لیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں عائشہ اکرم کی حمایت کرنے پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ میرا ماضی دیکھتے ہوئے، اس کے صدقے مجھے معاف کر دیں۔

ٹیلی وژن پروگرام کے میزبان کا کہنا تھا کہ عائشہ اکرم کا میں نے اس لئے ساتھ دیا تھا کیونکہ اس کیساتھ بدتہذیبی اور بدتمیزی کی گئی تھی لیکن حالیہ آڈیو میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ تو گرفتار ملزمان سے پیسے بٹورنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ مجھے اندازہ ہی نہیں تھا کہ میں کسی ایسی لڑکی کی حمایت کر رہا ہوں جو اب خود ظالم بن رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عائشہ اکرم کی حمایت کرنے پر پوری قوم نے مجھے سمجھایا، میرے اہلخانہ نے مجھے روکا لیکن مجھے لگا کہ مظلوم کا ساتھ دینا چاہیے، یہی سوچ کر میں اس کو انصاف دلوانے کیلئے ڈٹا رہا لیکن اب سارا معاملہ ہی الٹ کر کرپشن میں داخل ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے کو رپورٹ کرنے پر میں عوام سے معافی مانگتا ہوں، اللہ تعالیٰ جانتے ہیں کہ میرا اس معاملے میں کوئی قصور نہیں تھا۔

انسٹاگرام پر جاری اپنے معافی نامے میں اقرار الحسن نے لکھا کہ میں عائشہ اکرم کے ساتھ کھڑا ہونے پر معذرت خواہ ہوں۔ میں نے ایک ایسی لڑکی کو بہن کہا اور اُس کے سر پر ہاتھ رکھا جس نے خود کو سرِعام ننگا کرنے والوں کے ساتھ ہی سودے بازی شروع کر دی، ایسا تو جسم فروش عورتیں بھی نہیں کرتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں آج بھی کہتا ہوں کہ اُس کے ساتھ جو ہوا وہ غلط تھا لیکن اس نے اپنی عزت کی قیمت لگا کر اس سے بھی زیادہ غلط کیا۔ اللہ کی وحدانیت کی قسم اس معاملے میں میری کوئی ضد یا انا نہیں تھی، لوگوں کی گالیاں کھا کر بھی میں نے صرف اس لئے اس کا ساتھ دیا کیونکہ میں صدقِ دل سے یہ سوچتا تھا کہ اس کا کردار اللہ اور اس کا معاملہ ہے، لیکن اب تو وہ جھوٹے سچے ملزموں سے پانچ پانچ لاکھ لے کر, اُن سے ڈیل کر کے اُن پر ظلم کرنے جا رہی تھی یہ جانتے ہوئے بھی کہ گرفتار ملزمان میں سے اکثریت غریب لوگوں کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ اللہ نے مجھ سے کبھی بھی کوئی اچھا کام لیا ہے تو اس کام کے صدقے مجھے معاف کر دیں۔ مجھ سے ظالم اور مظلوم میں فرق کرنے میں بڑی بھول ہوئی۔

Recent Posts

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

4 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

10 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

25 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

33 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

39 mins ago

سروسز چیفس کی مدت 5 سال،سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 ہو گئی، قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…

46 mins ago