کراچی سے راولپنڈی کیلیے سر سید ایکسپریس بحال


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) کراچی سے راولپنڈی کیلیے سر سید ایکسپریس بحال کردی گئی۔ سی ای او ریلوے عامر بلوچ کے مطابق سرسید ایکسپریس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی گئی ہے، 16 کوچز پر مشتمل سر سید ایکسپریس فیصل آباد کے روٹ سے جایا کرے گی۔
ٹرین میں ایک اے سی سلیپر، تین اے سی بزنس اور ایک اے سی اسٹینڈرڈ کوچز شامل ہیں جبکہ آٹھ اکانومی کوچز کے ساتھ ساتھ ڈائننگ کار بھی ٹرین کا حصہ ہے، ٹاپ لیول کمپنی ٹرین میں کھانا فراہم کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ ٹرین میں پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی یقینی بنانے کیلیے خاص انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ مسافروں کیلیے فری وائی فائی کی سہولت بھی میسر ہوگی۔
عامر بلوچ کے مطابق ٹرین کی ٹکٹ کی ادائیگی گھر بیٹھے موبائل ایپلیکیشنز کے ذریعے بھی کی جا سکے گی جبکہ سر سید ایکسپریس سے پاکستان ریلویز کو سالانہ تقریباً تین ارب روپے آمدن ہو گی۔
عامر بلوچ کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے خود انحصاری آئے گی اور ریونیو بڑھے گا، انہوں نے مزید بتایا کہ اگلے ماہ مزید دس ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا ارادہ ہے۔

Recent Posts

آج کی قانون سازی کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت کم ہوگئی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…

10 mins ago

وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…

14 mins ago

جنرل عاصم منیر 2028 تک چیف آف آرمی سٹاف رہیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…

16 mins ago

بیوی کی کال نے شوہر کو84کروڑروپے کامالک بنادیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…

27 mins ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…

30 mins ago

تھانیدارشوہر کے مبینہ تشددکےبعد اداکارہ نرگس پر ایک اور مشکل آن پڑی

  لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…

58 mins ago