شائقین کرکٹ چیمپئنز ون ڈے کپ کے کتنے میچ مفت دیکھ سکیں گے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر شائقین کرکٹ چیمپئنز ون ڈے کپ کے آخری 4 میچز کے سوا تمام میچ فری دیکھ سکیں گے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فیصل آباد کے شہری کرکٹ کے کھیل سے محبت کرتے ہیں۔ عرصہ دراز کے بعد فیصل آباد میں پاکستان کے بہترین کھلاڑی بڑے ٹورنامنٹ میں ان ایکشن ہوں گے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت چیمپئنز لیگ کے انتظامات سے متعلق اجلاس میں اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں چیمپئنز لیگ کرانے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز لیگ سے نہ صرف ٹیلنٹ سامنے آئے گا بلکہ ڈومیسٹک کرکٹ بھی مضبوط ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز لیگ کی کامیابی کے لیے پوری ٹیم کو ذمہ داری سے کام کرنا ہے، چیمپئنز لیگ کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لیے فٹنس ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔
چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر، چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضی، ایڈوائزر بلال افضل، ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی، ڈائریکٹر کمرشل، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ، سینئر جنرل مینجر ڈومیسٹک جیند ضیا اور متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
12 ستمبر سے شروع ہونے والی چیمپئن لیگ کے لیے اقبال اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش جاری
چیمپین لیگ میں ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی20 فارمیٹ کے تمام کھلاڑی شریک ہوں گے۔ اسٹیڈیم میں ڈریسنگ روم، شائقین کی چئیرز، گراؤنڈ اور اسکور بورڈ کی مرمت مکمل کر لی گئی ہے۔
اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آخری انٹرنیشنل میچ 2008 میں کھیلا گیا تھا، اقبال اسٹیڈیم میں چیمپئنز لیگ کے سلسلہ میں ڈے اینڈ نائٹ ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔
چیمپئنز ون ڈے کپ کا شیڈول
پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے، ٹورنامنٹ 12 سے 29 ستمبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا، جس میں ملک کے 150 بہترین کرکٹرز حصہ لیں گے۔ افتتاحی میچ پینتھرز اور وولوز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ پی سی بی نے 5 چیمپئنز مینٹورز کا اعلان کیا تھا جبکہ ان کی ٹیموں اور 15 رکنی اسکواڈز کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔ 50 اوورز کا یہ ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ 4 دنوں میں 3 پلے آف ہوں گے جبکہ فائنل اتوار 29 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

Recent Posts

کورکمانڈرکوئٹہ کی کراٹے چیمپیئن شاہ زیب رند سے ملاقات، 10 لاکھ کا انعام

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کور کمانڈر کوئٹہ نے کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں بین الاقوامی کراٹے کامبٹ…

15 mins ago

حزب اللہ کے اسرائیل کے متعدد شہروں پر 65 راکٹ فائر، کئی مقات پر آگ لگ گئی

تل ابیب / بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ نے اپنے سربراہ کی شہادت پر جوابی کارروائی…

19 mins ago

عامرلیاقت کو انصاف دلانے کیلیے خود مقدمہ لڑ رہی ہوں، سابق اہلیہ

کراچی(قدرت روزنامہ) ٹی وی اینکر عامرلیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے…

23 mins ago

پی ٹی ائی رہنما حماد اظہر سے شادی کی افواہیں، خاتون اینکر نے بھی لب کشائی کر دی

اینکر پرسن نے اپنی شادی کی خبروں پر ایکس پلیٹ فارم پر پیغام لکھا اسلام…

33 mins ago

پاکستان میں سولر پینل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پرپہنچ گئیں

صرف ایک سال میں پاکستان میں 8 ہزار میگاواٹ سولر پینلز درآمد ہوئے، وفاقی وزیر…

47 mins ago

حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید، حزب اللہ کی تصدیق

بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے، حزب اللہ…

53 mins ago